the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 27؍اگست (اعتماد نیوز)ضلع ورنگل کے چیریال منڈل کے بیوی شوہر اچانک سانپ ڈسنے سے فوت ہوگئے تھے ۔جناب سید مجاہد احسن ناظم ہنمکنڈہ کی قیادت میں جماعت اسلامی ہند ہنمکنڈہ کے ایک وفد نے چیریال پہنچ کر واقع کا جائزہ لیا ۔انہیں دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ رات میں شوہر بیوی محو خواب تھے کہ اچانک سانپ نے ڈس لیا ۔انہیں فوری مقامی دواخانہ میں طبی معائنہ کے بعد سدی پیٹ لے جایا گیا وہاں سے گاندھی ہاسپٹل سکندر آباد منتقلی کے دوران شوہر محمد حسین کا انتقال ہوگیا ۔جبکہ رحمت النساء علاج کے دوران چل بسیں ۔بروز اتوار ان دونوں کی چیریال میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔پسماندگان میں ایک لڑکی اور دو



لڑکے ہیں ۔لڑکی ریشماں کی شادی ہوچکی ہے ۔جبکہ دونوں لڑکے عارف اور فاروق زیر تعلیم ہیں ۔ان کے سرپرستوں کو دو لڑکے عارف اور فاروق کو انصار انگلش میڈیم اسکول برائے یتامیٰمیں شریک کرانے کا مشورہ دیا گیا ۔تاکہ ان کی تعلیم جاری رکھا سکے ۔مرحوم محمد حسین گل فروش تھے ۔ورثہ کے گھر پہنچ کر انہیں پرسہ دیا گیا ۔اور فوری امداد کے طور پر 5 ہزارروپئے دیئے گئے ۔جناب سید دستگیر ایم پی جے ،محمد افضل تلگو اسکالر ،جناب شیخ بندگی اور جناب منیر الدین اس وفد میں شریک تھے ۔اس موقع پر مقامی مسجد کے صدر سید اقبال نے وفد کے ہمدردانہ اقدام کی ستائش کی اور خواہش کی کہ وہ حکومت کی جانب سے امداد فراہم کرنے کے اقدامات کریں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.